مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی نے سعودی عرب کے صحافی جمال خاشقجی کے بہیمانہ قتل کے دوران کی گئی گفتگو کی آڈیو ریکارڈنگ امریکہ، جرمنی، فرانس ، برطانیہ اور سعودی عرب کو فراہم کردی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ترک صدررجب طیب اردوغان نے استنبول کے سعودی قونصل خانے میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے دوران ہونے والی گفتگو کی ریکارڈنگ سعودی عرب، امریکہ، برطانیہ، جرمنی اور فرانس کو فراہم کردی ہے۔
ترک صدر اردوغان نے فرانس روانہ ہونے سے قبل صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے بتایا کہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کی خواہش کے پیش نظر تمام عالمی قوتوں کو ریکارڈنگ فراہم کی ہے۔ سعودی عرب کو حقائق تک پنہچنے میںم دد کرنی چاہیے اور خاشقجی کی لاش ورثاء کے حوالے کرنی چاہیے۔
ترک صدر نے ریکارڈنگ میں موجود گفتگو کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے سعودی عرب سے صحافی کی لاش اور 18 مبینہ ملزمان کی حوالگی کے مطالبے کو دہرایا۔ میڈیا سے گفتگو کے بعد ترک صدر جنگ عظیم اول کی مناسبت سے منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کے لیے فرانس روانہ ہوگئے۔
آپ کا تبصرہ